• صارفین کی تعداد :
  • 3806
  • 7/19/2009
  • تاريخ :

ام عبداللہ، فاطمہ  ( امام محمد باقر علیہ السلام کی والدہ )

بسم الله الرحمن الرحیم

فاطمہ امام حسن مجتبی کی دختر ہیں ۔ ابن عم امام زین العابدین سے شادی ہوئی ۔ اس شادی کا ثمرہ رسول (ص) کے پانچویں جانشین اور روۓ زمین پر حجت خدا وہ امام ہیں جن کا لقب باقرالعلوم ہے ، حقا کہ آپ علوم کی تہوں تک پہنچنے والے ہیں ۔

امام صادق علیہ السلام نے ان کے بارے میں فرمایا  :

کانت صدیقة لم یدرک فی آل الحسن مثلھا

وہ ایسی صدیقہ تھیں کہ امام حسن (ع) کی اولاد میں ان کی نظیر نہ تھی ۔

امام محمد باقر (ع) اپنی مادر گرامی کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ایک روز وہ ایک دیوار کے نیچے بیٹھی تھیں کہ اچانک دیوار سے آواز آئی ۔ وہ اپنی جگہ سے اٹھیں ، دیوار گرنے ہی والی تھی لیکن میری والدہ نے اشارہ کرکے فرمایا : رسول خدا (ص) کی قسم ! خدا نے تجھے  گرنے کی اجازت نہیں دی ہے ۔ دیوار اپنی جگہ رک گئی یہاں تک کہ آپ وہاں سے چلی گئیں تو میرے والد امام زین العابدین نے سو اشرفیاں تصدق کیں ۔

امام باقر (ع) کو اس پدری و مادری نسب کی بلندی کی وجہ سے ابن الخیر تین علوی ، بین العلویین کہتے تھے ۔ اگرچہ مؤرخین نے اس عظیم خاتون کے متعلق بہت کم لکھا ہے لیکن چونکہ امام محمد باقر (ع) چار سال کی عمر میں اپنے والد کے ساتھ کربلا میں موجود تھے ۔ اس لیۓ قوی احتمال ہے کہ آپ کی والدہ بھی کربلا میں تھیں کیونکہ یہ بعید ہے کہ ایک چار سالہ بچہ ماں کے بغیر کربلا آیا ہو ۔ بنابراین فاطمہ بنت الحسن اپنے چچاؤں اور بھائیوں کی شجاعت و جرات اور میدان کربلا کی شاہد ہیں ، اسیری میں بھی آپ شریک ہونگی ۔

سلام ہو ان کے والد ، چچا ، اجداد اور ان کی اولاد پر ۔

 

کتاب کا نام قرآن ، حدیث اور تاریخ کی مثالی خواتین
مؤلف  ڈاکٹر احمد بہشتی
مترجم  نثار احمد زینپوری
پیشکش شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

 


متعلقہ تحریریں:

فتحِ الکوثر’’ شہادتِ سیدہ خدیجہ بنتِ علی ‘‘

حضرت خديجہ تاريخ کے آئينہ ميں