• صارفین کی تعداد :
  • 4173
  • 8/12/2009
  • تاريخ :

جھينگا کوفتے

جھينگا کوفتے

اشیاء :

جھينگے تين پائو
پياز تين بڑي پوتھياں
انڈا ايک عدد
سرخ مرچ چار عدد
ہري مرچ دو عدد
ڈبل روٹی کا چورا دو چمچ
گھي آدھا پائو
سروں کا تيل ايک چھٹانک
گرم مصالحہ ايک چھٹانک
ہلدي دو چمچہ
ادرک ايک چھوٹي گانٹھ
تيزپات دو عدد
ناريل کا دودھ ڈيڑھ پيالي
کترا ہوا دھنيا حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ

ترکيب:

جھينگوں کو اچھي طرح صاف کريں، پھر اباليں اور انھيں سل پر پيس لیں، پياز باريک کتر لیں، اسي طرح سبز مرچيں بھي باريک کاٹ لیں،ان دونوں کو ملا کر ان ميں انڈے کي زردي اور سفيدي کے علاوہ ڈبل روٹی کا چورا بھي ملا ليں، يہ مرکب جھينگوں کے سل پر پيسے گئے گوشت میں ملا ديں، اس کے حسب منشاء بارہ گولے بنا لیں اور انہيں پہلے تيل ميں تليں، اس کے بعد پہلے تيز پات ڈالیں پھر يہ مصالحہ ڈال ديں اور اسے پاني کے چھينٹے دے کر بھونيں، پھر ناريل کا تيل تھوڑا تھوڑا کر کے اس ميں ڈاليں اور نمک بھي ملا ديں، چند منٹ بعد اس شوربے ميں کوفتے ڈال ديں اور وقت تک پکنے ديں جب تک يہ شوربا گاڑھا نہ ہو، اب اس ميں سبز دھنيا کتر کر ڈال ديں، سالن تيا رہے ۔


متعلقہ تحریریں:

ساده مرغ مسلّم

چكن جل فريزي

بهاروچي مرغ