• صارفین کی تعداد :
  • 2820
  • 9/23/2013
  • تاريخ :

خانداني اقدار کي تباہي

خانداني اقدار کي تباہي

عورت اور ترقي (حصہ اول)

عورت اور ترقي (حصہ دوم)

عورت اور ترقي (حصہ سوم)

عورت اور ترقي (حصہ چہارم)

ادھر سکنڈے نيويا کے ممالک جہاں سياست اور ملازمت ميں عورتوں کا تناسب پوري دنيا کے مقابلے ميں زيادہ ہے، وہاں خانداني اَقدار کي تباہي نے انہيں پريشان کر رکھا ہے- وہاں عورتيں گھر کو'جہنم' سمجھتي ہيں، ماں بننے سے گريز کرتيں اور بچوں کي نگہداشت پر توجہ نہيں ديتي ہيں-انہيں گھر سے باہر کي زندگي کا ايسا چسکا پڑا ہوا ہے کہ وہ گھريلو زندگي کو اَپنانے کے لئے تيار نہيں ہيں- بے نکاحي ماۆ ں اور حرامي بچوں کا سب سے زيادہ تناسب سکنڈے نيويا ميں ہے- لندن سے شائع ہونے والے شہرئہ آفاق ہفت روزہ 'اکانومسٹ' نے 23 جنوري 1999ء کي اشاعت ميں A Survey of Nordic Countries کے عنوان سے سکنڈے نيويا کے پانچ ممالک ناروے، سويڈن، ڈنمارک، فن لينڈ اور آئس لينڈ کے متعلق ايک تفصيلي جائزہ شائع کيا ہے- يہ ممالک جو Feminism تحريک کے بہت زيادہ زير اَثر ہيں اور جہاں عورتوں اور مردوں کي مساوات کو بے حد مضحکہ خيز طريقہ سے قائم کرنے کي صورتيں نکالي جاتي ہيں، ان کے متعلق بعض حقائق بے حد تعجب انگيز اور عبرت ناک ہيں-مثلاً اکانومسٹ کے مذکورہ سروے ميں ناروے کے متعلق بتايا گيا ہے کہ وہاں کي حکومت جوان لڑکيوں کو 'ماں' کي ترغيب دينے اور بچوں کي ديکھ بھال کرنے کے لئے مالي فوائد Incentives بہم پہنچانے کے لئے قانون پارليمنٹ ميں پيش کرچکي ہے- اس قانون کا بنيادي مقصد ان عورتوں کو گھر ميں بيٹھنے کي ترغيب اور حوصلہ افزائي بتايا گيا ہے- اس قانون کي مخالفت محض انتہا پسندوں کي ايک اقليت کر رہي ہے جن کا زيادہ تر تعلق ليبر پارٹي سے ہے- وہ اسے صنفي مساوات کے اصولوں کے منافي قرار ديتے ہيں- ناروے کے بارے ميں ايک اور بات بھي تعجب سے کم نہيں کہ اس ملک کے وزيراعظمBendevic کا تعلق کرسچين ڈيموکريٹک پارٹي سے ہے، جو ماضي ميں پادري رہ چکے ہيں- پاکستان کے آزادئنسواں کے ان جنوني علمبرداروں کو ناروے کي مثال پر غور کرنا چاہئے جو عورتوں کو گھر ميں بٹھانے کي ہر بات کو رجعت پسند ملا کي ناروا ہدايت سمجھ کر مسترد کر ديتے ہيں- ( جاري ہے )

 

 

متعلقہ تحریریں:

حجاب، رہبر معظم کي نگاہ ميں

مغرب ميں حجاب ، آيۃ اللہ خامنہ اي کے نقطہ نگاہ سے