• صارفین کی تعداد :
  • 4603
  • 4/27/2009
  • تاريخ :

یوم انقلاب ، یوم فتح مندی (حصّہ سوّم )

انقلاب اسلامی ایران

آج ایرانی عوام اپنی انتھک کوششوں اور محکم ارادوں کا ثمرہ دیکھ رہے ہیں آج انقلاب کے دور کی جوان اور پر جوش نسل اسلامی جمہوری نظام کے اعلیٰ عہدیداروں میں تبدیلی ہوچکی ہے اوراپنی مدبّرانہ اور انتظامی صلاحیتوں کے ذریعہ اسلامی جمہوری نظام کو مختلف قسم کے مضر اثرات و آفتوں سے محفوظ بنائے ہوئے ہے ۔ دوسری جانب سے عوام کی بھر پور مشارکت اور جوانوں کی صلاحیتوں نے ترقی و پیشرفت کا دروازہ ایران کےلئے کھول دیا ہے ۔

آج ایرانی عوام علمی ، سائنسی ،شہری ترقیاتی ، بین الاقوامی سیاست ، اور ملک کی عظیم بنیادی تنصیبات اور اسی طرح جدید ترین ٹیکنالوجی    شعبے میں اس مقام و مرتبہ پر پہنچ گئے ہیں کہ بہت سے لوگ جس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے ۔

رہبر انقلاب اسلامی کےالفاظ میں آج ملک ، ماضی کی شاہی حکومت کے دور کے لحاظ سے قابل مقایسہ ہی نہیں ہے ۔ مادی پیشرفت کے اعتبار سے ترقی یافتہ ہے ترقی کے اعتبار سے ترقی کی بلندیاں طے کر رہا ہے اور معنویت و اخلاق کے اعتبار سے ماضی کے مقابلے میں زيادہ عالی اور بہتر ہے ۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے نقطۂ نگاہ سے اسلامی انقلاب نے سخت رکاوٹوں کو عبور کیا اور اپنے ارادے اجتماعی جذبے کی بدولت اس قدر مستحکم اور سرخرو انداز میں حرکت کررہا ہے اب کوئی بھی رکاوٹ اسلامی نظام کی امنگوں اور مقاصد کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی ۔

پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادے کے سلسلے میں اپنے حقوق کے حصول کے لئے اسلامی نظام کی استقامت نے اگرچہ بظاہر ملک کو نئے خطرات سے دوچار کردیا لیکن ایران کے اسلامی نظام کے اس بر حق موقف کی وجہ سے آج پوری دنیا کی آزادی پسند قومیں ایران کو احترام کی نگاہ سے دیکھ رہی ہیں ۔

لبریشن اخبار کی نامہ نگار مسنر کلربری پر کا کہنا ہے ایران کی تحریک اپنی خاص منطق کی وجہ سےمنفرد ہے ۔ میں یہ سمجھتی ہوں کہ ایران میں یہ تحریک اپنی تمام تر شدّت وجوش و ولولے کے باوجود ایک ایسے آہنگ کی پیروی کرتی ہے جسے ایک ہدفمند اورمجاہد انسان کے آہنگ  سے تشبیہ دی جا سکی ہے ۔ایرانی ایک جان ہوکر ریلیوں میں شرکت کرتے ہیں یہ ایسے لوگ ہیں جو جہد مسلسل میں مصروف ہیں ، تھک جاتے ہیں مگر فورا" تازہ دم ہوتے ہیں اور پھر جد وجہد پھر شروع کردیتے ہیں ۔

یہ ہے وہ اس انقلاب کی خصوصیت و معیار جو فجر صادق میں طلوع ہوا اور جس کا اسلامی انقلاب نام پڑا ۔ایران کے باثبات اورثابت قدم عوام گیارہ فروری کے جلوسوں میں اپنی بھرپور موجودگی کے ذریعے ایک بار پھر استقلال و آزادی کے طلوع ہونے کی یاد پورے ایران اسلامی میں دوبارہ زندہ کر رہے ہیں اور اس حقیقت پر یقین رکھتے ہیں کہ ایران کا اسلامی نظام ابھی اپنے تکمیلی مراحل کو طے کررہا ہے ۔البتہ وقت کے گذرنے کے ساتھ ساتھ ایران اور دنیا میں اسلامی تحریک کے نئے نئے پہلو اجاگر ہونے جائیں گے ۔

ملّت ایران زندہ و پائندہ باد

اسلامی ثقافت و روابط سنٹر


متعلقہ تحریریں:

انقلاب اسلامی ایران کے پر دشوار مراحل میں امام خمینی (رح) کا قائدانہ کردار

انقلاب اسلامی کے حوالے سے  آذر کے مہنے میں  رونما ہونے والے  اہم واقعات

مسلمانوں کی بیداری اور اتحاد میں انقلاب اسلامی کا کردار