• صارفین کی تعداد :
  • 1842
  • 4/4/2009
  • تاريخ :

ہندوستانی ریاست پنجاب میں جسمانی و ذہنی معذور بچوں میں یورینیم کے اثرات

هندوستانی ذہنی معذور بچہ

ہندوستان کی ریاست پنجاب میں جسمانی و ذہنی معذوری کا شکار بچوں کے تجزیوں سے ان میں یورینیم کے اثرات کی نشاندہی ہوئی ہے۔

 

مہر خبرساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست پنجاب میں جسمانی و ذہنی معذوری کا شکار بچوں کے تجزیوں سے ان میں یورینیم کے اثرات کی نشاندہی ہوئی ہے۔

 

  فرید کوٹ میں واقع ایک فلاحی ادارے کا کہنا ہے کہ اس ادارے میں موجود ایک سو انچاس بچوں کے بالوں کے نمونوں میں غیر متوقع مقدار میں یورینیم پائی گئی ہے۔ ادارے کے مطابق یہ تمام بچے تیرہ برس سے کم عمر کے ہیں۔ان نتائج سے ریاستی حکام پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ ریاست پنجاب میں کہیں بھی یورینیم کے ذخائر موجود نہیں ہیں۔

 

مہر خبرساں ایجنسی