• صارفین کی تعداد :
  • 1678
  • 3/4/2009
  • تاريخ :

بہلاوا

ناراض چهره

رشتہ توڑ کے جانے والے
مجھ کو چھوڑ کے جانے والے

 

اب کی عید پہ

مجھ کو جتنے کارڈ ملے ہیں

 

ان کارڈوں میں

سب سے پیارا

 

سب سے اچھا

پہلا کارڈ تمہارا ہے

 

مجھ کو چھوڑ کے جانے والے

 ذرا کہو تو

 

یہ کس اور اشارہ ہے ؟

 

شاعر کا نام : وصی شاہ

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان