• صارفین کی تعداد :
  • 1765
  • 2/23/2009
  • تاريخ :

ایران و افغانستان تعلقات میں توسیع کا عزم

حامد کرزئی

 (اردو ریڈیو تہران ) 

 افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے فارسی زبان کو عالمی سرمایہ قراردیا ہے۔ افغان صدر حامد کرزئي نےآج کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی نشریاتی ادارے آئي آرآئي بی کے سربراہ عزت اللہ ضرغامی سے ملاقات میں فارسی کو عالمی سرمایہ قراردیتے ہوئے کہا کہ  اس زبان کو ثقافتی تعاون کے ذریعے استحکام پہنچانے کی ضرورت ہے ۔

 

صدر کرزئي نے سٹیلائیٹ نشریات پرمغربی ملکوں کی عظیم سرمایہ کاری کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایران، افغانستان اور علاقے کے ديگر ملکوں کو اپنی ریڈیو اور ٹی وی نشریات کے لئے ایک مشترکہ سٹیلائٹ سے استفادہ کرنا چاہیے ۔ ضرغامی نے میڈیا وار اور مغرب کی ثقافتی یلغار کے مقابلے ميں افغانستان کے قومی اور ثقافتی تشخص کے تحفظ کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ خود مختار ملکوں کو اپنی ثقافتی اقدار کے مطابق پروگرام بنانے چاہیں۔اس موقع پرعزت اللہ ضرغامی نے آئي آرآئي بی کی عظیم توانائيوں کا ذکرکرتےہوئے ایک دوسرے کی توانائيوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت پرزوردیا  عزت اللہ ضرغامی کے دورہ کابل میں افغانستان کو تیس سیریلیں، ٹیلی فلم اور دستاویزی نیز ٹیلی فیلمیں تحفے کے طورپرپیش کی گئیں ۔