• صارفین کی تعداد :
  • 3110
  • 2/17/2009
  • تاريخ :

حاصل مطالعہ

کتاب

٭ زندگی کو ہمیشہ مسکرا کر گزارو کیونکہ تم نہیں جانتے کہ یہ کتنی باقی ہے ۔

 ٭ سورج کی طرح اپنی شخصیت بناؤ جو ہمیشہ کرنیں بکھیرتا ہے ۔

٭ اگر کوئی تمہاری راہ میں کانٹے بکھیرے تو تم اس کی راہ میں کانٹے نہ بکھیرو ۔ ورنہ دنیا کانٹوں سے بھر جاۓ گی ۔

٭ معاف  کر دینے سے آدمی کی روح پاک ہو جاتی ہے ۔

٭ غصے کا بہترین علاج خاموشی ہے ۔

٭ شرم کی کشش ،حسن  سے زیادہ ہوتی ہے ۔

٭ انسان کے لیۓ سب سے مشکل کام خدا کی پہچان ہے ۔

٭ شکر سے نعمتوں کو دوام حاصل ہوتا ہے اور کفر ان کو کھینچ لیتا ہے ۔

٭ نہایت خوشحالی اور نہایت بدحالی برائی کی طرف لے جاتی ہے ۔

٭ اپنے رازوں کو پوشیدہ رکھنے والے گویا اپنی سلامتی کو اپنے قبضے میں رکھتے ہیں ۔

٭ جھوٹوں کے گھروں سے برکتیں اٹھا لی جاتی ہیں ۔

٭ توبہ کی امید پر گناہ کرنے والا بدترین ہے ۔

٭ حسد کو اپنے قریب بھی نہ آنے دو ۔

٭ سخاوت کرنے سے ہی نعمت ملتی ہے ۔

٭ خود پسندی اور تکبر بڑے گناہ ہیں ۔

٭ اپنی غلطی پر یا غلط بات پر قائم رہنا ہی کم ظرفی ہے ۔

٭ مومن کی نشانی یہ ہے کہ مصیبت کو ہنس کر قبول کرتا ہے ۔

                          پیشکش:  شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان