• صارفین کی تعداد :
  • 1971
  • 2/7/2009
  • تاريخ :

صیہونی حکومت عالمی امن کے لئے خطرہ   

آیت اللہ سیداحمد خاتمی

تہران کی مرکزی نمازجمعہ کے خطیب نے جرائم پیشہ صیہونی حکومت  کو عالمی امن وصلح کیلئے ایک بڑاخطرہ قراردیاہے۔ تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ سیداحمد خاتمی نے آج نماز جمعہ کے خطبوں میں غزہ پر صیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خبردارکیا کہ صیہونی حکومت عالمی امن واستحکام کےلئے بہت بڑا خطرہ ہے اور اس حکومت کے جن جرائم پیشہ حکام نے غزہ المیہ کو جنم دیا ان پر جنگی مجرم کی حیثیت سے مقدمہ چلنا چاہئے تہران کے خطیب جمعہ ايت احمد خاتمی نے گذشتہ اکسٹھ برسوں میں صیہونی حکومت سے عرب ممالک کی مسلسل شکست کی جانب اشارہ کیا اور پھر تینتیس روزہ جنگ لبنان اور حالیہ بائيس روزہ جنگ غزہ میں اسرائیل کی شکست کو صیہونی حکومت کیلئے عالمی سطح کی بدنامی قراردیا۔تہران کے خطیب جمعہ نے محمودعباس کی  نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کو غیرقانونی اور غزہ المیے میں صیہونی حکومت کی شریک جرم قراردیا اور کہا کہ صیہونیوں کی سازشیں جاری ہیں کیونکہ وہ غزہ جانے والی امدادی کھیپوں کو روک کراس جنگ زدہ علاقے کی تعمیرنومیں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ تہران کے خطیب جمعہ نے امریکی صدر باراک اوباما کے موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت نے ثابت کردیا کہ اوباما بھی بش کی غلطیاں دہرارہے ہيں ۔آيت اللہ خاتمی نے امریکہ کے نئے حکام کو نصیحت کی کہ وہ اپنی سامراجی روش ترک کردیں تاکہ دنیا ان کے رویے میں تبدیلی کا یقین کرے۔

https://urdu.irib.ir