• صارفین کی تعداد :
  • 3440
  • 2/4/2009
  • تاريخ :

رسول اكرم (ص) كے ادب كى خصوصيت

پیامبر اکرم

روزمرہ كى زندگى كے اعمال ميں رسول خدا (ص) نے جن آداب سے كام ليا ہے ان سے آپ نے اعمال كو خوبصورت و لطيف اور خوشنما بنا ديا اور ان كو اخلاقى قدر وقيمت بخش دى ۔

آپ كى سيرت كا يہ حسن و زيبائي آپ كى روح لطيف ، قلب نازك اور طبع ظريف كى دين تھى جن كو بيان كرنے سے ذوق سليم اورحسن پرست روح كو نشاط حاصل ہوتى ہے اور اس بيان كو سن كر طبع عالى كو مزيد بلندى ملتى ہے ۔ رسول خدا (ص) كى سيرت كے مجموعہ ميں مندرجہ ذيل اوصاف نماياں طور پر نظر آتے ہيں ۔

الف: حسن وزيبائي

 ب: نرمى و لطافت

 ج: وقار و متانت

ان آداب اور پسنديدہ اوصاف كے سبب آپ(ص) نے جاہل عرب كى بدخوئي، سخت كلامى و بدزبانى اور سنگدلى كو نرمى، حسن اور عطوفت و مہربانى ميں بدل ديا، آپ (ص) نے ان كے دل ميں برادرى كا بيچ بويا اور امت مسلمہ كے درميان آپ (ص) نے اتحاد كى داغ بيل ڈالي_

             

کتاب کا نام رسول اكرم(ص) كے اخلاق حسنه پر ايك نظر
تأليف  مركز تحقيقات علوم اسلامي
ترجمه معارف اسلام پبلشرز
ویب سائٹ اسلام ان اردو ڈاٹ کام

        


متعلقہ تحریریں:

 والدین کی خدمت بہترین جہاد ہے

 اهميت اخلاق و نهج البلاغه

 دو بری عادتیں

 مکروفریب