• صارفین کی تعداد :
  • 1494
  • 1/27/2009
  • تاريخ :

فلسطینیوں کی فتح ایک ناقابل انکارحقیقت ہے ۔ ہاشمی رفسنجانی

جناب ہاشمی رفسنجانی

( اردو ریڈیو تہران )

 اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہا ہے غزہ میں فلسطینیوں کی کامیابی ایک ناقابل انکارحقیت ہے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ جناب ہاشمی رفسنجانی نے غزہ کے عوام کی فتح کی مناسبت سے منعقدہ ایک سیمینارمیں کہا کہ صیہونی حکومت یہ سمجھ رہی تھی وہ یہ جنگ اورحماس کو محض چند دنوں میں ختم کردےگی مگر فلسطینی عوا م کی استقامت نے اس کا یہ خواب چکنا چور کردیا انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کی یہ بہت بڑی بھول تھی اوراس کو گذشتہ ڈھائی سال میں یہ دوسری شکست ملی ہے ۔

 

     جناب ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ اس جنگ میں صیہونی حکومت کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا انھوں نے کہا کہ غزہ ميں صیہونی حکومت کو ایسا سبق سکھايا گیا کہ وہ کبھی بھی اسے فراموش نہيں کر سکے گی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہا کہ مغربی ذرائع  ابلاغ فلسطینی عوام کی اس شاندار کامیابی کو چھپا نہيں سکیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ خود صیہونی حکومت کے اندر اسرائیلی فوج کی شکست پر تنقیدیں شروع ہو گئی ہيں ۔