• صارفین کی تعداد :
  • 1996
  • 11/1/2008
  • تاريخ :

اقتصادی بحران امریکہ کی رسوائي     

آیت الله امامی کاشانی
 تہران کی نماز جمعہ آيت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئي تہران کے خطیب نماز جمعہ نے مغرب کے اقتصادی بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ اسے تاریخ بشریت کا سب سے بڑ ا بحران قراردیا۔ آيت اللہ امامی کاشانی نے مغرب کے اقتصادی بحران کو امریکہ کی رسوائي سے تعبیر کیا اور کہا کہ یہ رسوائي صرف امریکہ کی ہی نہیں ہے بلکہ تمام سامراجی طاقتوں کا مقدر ہے-  تہران کے خطیب نماز جمعہ نے امریکہ اور  اس کے اتحادیوں کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت اور ایران کے خلاف ان کے اقدامات  کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ مغربی ملکوں کو نصیحت کی کہ اپنی پالیسیوں میں وقت کا خیال رکھیں آيت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ اس وقت امریکی معاشرہ اور دنیا بیدارہوچکی ہے اور قومیں تمھاری جھوٹی باتوں پر یقین نہيں رکھتیں۔ آيت اللہ امامی کاشانی نے ایٹمی مسئلے کو علمی اور یونیورسٹی حلقوں کا معاملہ قراردیا اور تاکید کی کہ ایٹمی معاملہ ایران کی علامت ہے نہ کہ عسکری اور جنگي۔  تہران کے خطیب نماز جمعہ نے ایران کے خلاف امریکہ اور اس کےحامیوں کی دھمکیوں اور افغانستان عراق فلسطین  لبنان اور پاکستان کے خلاف ان کے اقدامات کی جانب اشارہ کیا اور تاکید کی کہ ان کا ذلت کے سواکوئي نتیجہ نہیں نکلے گا۔ 
اردو ریڈیو تہران

سعودی عرب میں افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات 

نماز حمعه کا عظیم الشان اجتماع رهبر انقلاب اسلامی کی امامت میں

جنوبی امریکہ کی اقوام کی بیداری ایک مبارک واقعہ ہے

توہین آمیز کتاب «جیول آف مدینہ»