• صارفین کی تعداد :
  • 4101
  • 9/20/2008
  • تاريخ :

کوه دماوند

کوه دماوند

دماوند ایران کا بلند ترین نقطہ اور خاموش آتشفشاں ہے جو تہران سے 70 کلو میٹر دریائے خزرکے جنوب اور البرز پہاڑ کے سلسلے میں واقع ہے۔ آتشفشاں کی یہ خاموش اوربلند ترین چوٹی مطلع صاف ہونے کی صورت میں تہران سے بھی واضح طور پر نظر آتی ہے۔ یہ پہاڑ (تہران – آمل ) ہراز روڈ پر واقع ہے۔ اس پہاڑ سے قریب ترین شہر رینہ ہے دماوند سے لاریجان ، اسک اور وانہ کے گرم پانی کے چشمےنکلتے ہیں

کوه دماوند

اس کے معنی کبھی دما اور گرما بھی کئے گئے ہیں اور پرانے آثار میں اسے دنباوند بھی کہا جاتا رہا ہے ۔

دماوند ایران کی ادبیات میں خاص اہمیت کا حامل ہے زرتشتی افسانوں اور تحریروں میں ، اژی دھاک اس پہاڑ میں آخر دنیا تک زنجیروں میں ہے۔ شاہنامہ اور بالخصوص آرش کمانگیر کے افسانوں میں دماوند کی خاص اہمیت ہے۔ اسی طرح فریدون سے شکست کھانے کے بعد ضحاک کو اسی پہاڑ کی ایک غار میں زنجیروں  میں جکڑا گیا تھا اور رستم اور سیمرغ کے افسانوں اور کہانیوں کا مرکز بھی یہی پہاڑ ہے۔ دماوند ایرانیوں کے لئے استقامت ، پائداری اور دشمن سے مقابلے کی ایک اہم علامت ہے۔

                           

                                       شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

 خواجو پل

 باغ ارم شیراز

 بازار مشیر