ماں کی ممتا ایک انمول نعمت
٭ ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔ (حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
٭ محبت کی ترجمانی کرنے والی کوئی چیز ہے تووہ پیاری ماں ہے۔ (شیخ سعدی)
٭ ماں کا ایسا پیارہے جوکسی کے سیکھنے اور بتانے کا نہیں۔ (حکیم لقمان)
٭ ہمیشہ ڈروکہ ماں نفرت فریاد سے آسمان کی طرف ہاتھ اٹھائے ۔ (بوعلی سینا)
٭ ماں کی محبت حقیقت کی آئینہ دار ہے۔ (مولانا حالی )
٭ مجھے پھول اورماں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔ (نادرشاہ )
٭ سخت سے سخت دل کوماں کی پرغم آنکھوں سے موم کیا جا سکتا ہے ۔ (علامہ اقبال)
٭ خوشیوں کے تلاطم اورحسرتوں کے ہجوم میں ماں کو دیکھ۔ (نپولین )
٭ میں زندگی کی کتاب میں ماں کے سوا کسی کی تصویر نہیں دیکھتا۔ (وکڑایوگو)
٭ بچے کے لیے سب سے اچھی جگہ ماں کا دل ہے خواہ بچے کی عمر کتنی ہو ۔ (شیکسپئر)
٭ دنیا کی بہترین موسیقی ماں کی لوری کی آواز ہے۔ (جان ٹزاویلر)
٭ اس وقت کو یاد کروجب تم مجبورتھے جسم کی مانند تھے اورتمہاری ماں کی نگاہیں تمہیں پیار سے دیکھتی تھیں۔
٭ رب کعبہ کی بعد صرف ماں کی آغوش میں ہی سکون ملتا ہے۔
٭ گود میں جو تیری سر رکھ دیا میں نے |
محسوس ہوا اس سے بہتر بھی کوئی جنت ہوگی |
ترتیب و پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان