• صارفین کی تعداد :
  • 3048
  • 9/10/2008
  • تاريخ :

12 رمضان کے اہم واقعات

هو الله

12 رمضان سنہ 1 ھ ق کو رسول اکرم (ص) نے مکّے سے مدینے ہجرت کےکچھ ہی دنوں بعد مہاجرین اور انصار کے درمیان پیمان اخوت باندھا ۔ مہاجرین وہ لوگ تھے جنہوں نے رسول اکرم (ص) کے ساتھ مکے سے مدینے ہجرت کی تھی اور انصار، مدینے کے وہ مسلمان تھے جنہوں نے مہاجرین کی میزبانی کی تھی ۔رسول اکرم (ص) نے مسلمانوں کے درمیان پیمان اخوت کی تقریب کے موقع پر حضرت علی (ع) کو دنیا و آخرت میں اپنا بھائي قراردیا ۔ مہاجرین اور انصار کے درمیان پیمان اخوت سے مسلمانوں کے درمیان قومی اور قبائلی اختلاف اور مدینے کی طرف مسلمانوں کی ہجرت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کے حل میں مدد ملی اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد اورطاقت پیدا ہوگئی جن مسلمانوں نے رسول اکرم (ص) کے حکم پر ایک دوسرے کے ساتھ پیمان اخوت قائم کیا وہ ایک دوسرے کے ساتھ بہت زيادہ ایثار و قربانی سے پیش آئے ۔