• صارفین کی تعداد :
  • 3822
  • 9/3/2008
  • تاريخ :

مفلسی اور تنگ دستی بڑے لوگوں کی نظر میں 

حضرت عبدالقادر جیلانی  کا مزار

٭   طمع کرنا مفلسی ہے۔   (حضرت عبدالقادر جیلانی )

٭  افلاس پر رضامندی  بے حد ثواب کا موجب ہے ۔ (حضرت فضیل رح)

٭  پڑوسی کے افلاس پر خوش ہونا ایمانی کمزوری ہے ۔ ( حضرت امام غزالی )

٭ افلاس کی وجہ سے آدمی شرمندہ ہوتا ہے ۔( ہنو بدیش )

٭ مفلس کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا ۔ (ریمنڈ ہچکاک )

٭ افلاس آزادی کا قاتل ہے ۔ ( ملٹن )

٭ افلاس بے عزتی کا موجب نہیں لیکن اس سے کوفت ضرور ہوتی ہے ۔ ( گوئٹے)

٭ دنیا  کا بدترین گناہ افلاس ہے ۔ ( ولیم پٹ )

٭ تاریخ کی سب سے عظیم شخصیت مفلس تھی ۔ ( ایمرسن )

٭ جو شخص نفس کا غلام نہیں ، وہ افلاس کو مصیبت نہیں سمجھتا ۔ ( اسٹیگا )

٭ غریب آدمی امیر کا اتنا محتاج نہیں جتنا امیر آدمی غریب کا ، کیونکہ امیر کا کوئی کام مفلس کے بغیر   چل ہی نہیں سکتا ۔  ( آسکروائلڈ )

٭ بھوک اور افلاس کی وجہ پیداوار کی کمی نہیں بلکہ اس کی غلط تقسیم ہے ۔ (آرنلڈ ) 

                                                    پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

اچھے اعمال

 فرمان خداوندی