• صارفین کی تعداد :
  • 1935
  • 8/12/2008
  • تاريخ :

اولمپک: تمغوں کی دوڑ میں چین آگے 

تیر اندازی کے مردوں کا مقابله

تیر اندازی کے مردوں کے مقابلوں میں طلائی تمغہ جنوبی کوریا کی ٹیم نے جیتا اولمپکس مقابلوں کے تیسرے روز میڈلز کے حساب سے چین پہلے نمبر پر رہا۔ اس نے اب تک 14 تمغے جیتے ہیں جن میں سے نو طلائی کے، تین چاندی کے اور دو کانسی کے ہیں۔ دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا رہا جس نے طلائی کے چار، جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے امریکہ نے طلائی کے تین تمغے جیتے ہیں۔

طلائی تمغے حاصل کرنے والی دیگر ممالک میں برطانیہ، اٹلی، آزربائیجان، آسٹریلیا، جاپان، انڈیا اور فن لینڈ رہے۔

تیراندازی

تیر اندازی کے مردوں کے مقابلوں میں طلائی تمغہ جنوبی کوریا کی ٹیم نے جیتا۔ ام ڈونگ۔ہیون، لی چینگ۔ہوان اور پارک کیونگ مو کی ٹیم نے اطالوی ٹیم کو شکست دےکر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

ایک دن پہلے جنوبی کوریا کی خواتین کی ٹیم نے بھی طلائی تمغہ جیتا تھا۔

ویٹ لفٹنگ

ویٹ لفٹنگ کے 58 کلو گرام کے خواتین کے مقابلوں میں چین کی چین یانکنگ نے اپنا اولمپک ٹائٹل برقرار اور اس دوران انہوں نے دو نئے عالمی ریکارڈ بھی بنائے۔ ان نے اس کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا۔

ویٹ لفٹنگ کے مردوں کے مقابلے میں بھی چین کے ژانگ ژیانگ ژیانگ اول آئے۔ انہوں نے 62 کلو گرام کی کیٹیگری میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔

جوڈو

خواتین کی 57 کلوگرام کی کیٹیگری میں جوڈو کا طلائی تمغہ اٹلی کے ہاتھ آیا۔  

اطالوی گیلیا کو نتاو یلے نے اپنی ڈچ حریف کو ہرا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

اس طرح گیلیا کونتاویلے پہلی اطالوی خاتون بن گئیں جنہوں نے جوڈو میں طلائی عمغہ حاصل کیا۔

جوڈو کے مردو کے مقابلے میں آزربائیجان کے ایلنور محمد علی نے طلائی تمغہ جیت کر اپنے ملک کو اس اولمپکس میں یہ اعزاز دلوایا۔

پیراکی

خواتین کے 100 میٹر بٹرفلائی کے مقابلوں میں آسٹریلیا کی لزبیتھ ٹریکیٹ نے طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ مردوں کی 100 میٹر میں جاپان کے کے کیتاجیما کو یہ اعزاز حاصل ہوا۔

خواتین کی 400 میٹر فری سٹائل میں برطانیہ ریبیکا ایڈلنگٹن نے طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ مردوں کے مقابلوں میں امریکہ مائیکل فیلپس نے اولمپکس کا دوسرا طلائی تمغہ حاصل کیا۔

ڈائیونگ

دس میٹر سِنکرونائزڈ ڈائیونگ کے مقابلے میں چین کے یوئے لِن اور لیانگ ہوو نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

نشانہ بازی

دس میٹر ائیر رائفل کے مقابلے میں انڈیا کے نشانے باز ابھینو بندرا نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ وومن ٹریپ فائنل میں فِن لینڈ کی ماکیلا نمیلا نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

شمشیرزنی

شمشیرزنی میں خواتین کے انفرادی مقابلے میں اٹلی کی ماریا والینٹینا ویزالی نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔