• صارفین کی تعداد :
  • 5550
  • 8/5/2008
  • تاريخ :

مختصر ترین سانپ کی دریافت

مختصر ترین سانپ

   

ڈاکٹر ہیجز کا خیال ہے کہ یہ سانپ دیمک کھاتا ہے .کریبئین جزیرے بارباڈوس میں دنیا کا سب سے چھوٹا سانپ دریافت کیا گیا ہے۔یہ سانپ صرف چار انچ لمبا اور ایک سپیگٹی نوڈل جتنا موٹا ہے۔

 

یہ سانپ ماحولیاتی خطرے کا شکار ایک جنگل میں ایک چٹان کے نیچے سے ملا ہے۔ اس نئی دریافت کا ذکر زوٹاکسا نامی جریدے میں کیا گیا ہے۔

یہ سانپ جسے ’لیپٹوٹائی فلاپس‘ کا نام دیا گیا ہے اب تک ملنے والی سانپوں کی تین ہزار ایک سو اقسام میں سب سے چھوٹا ہے اور اسے امریکہ کی پین سٹیٹ یونیورسٹی کے ڈاکٹر بلیئر ہیجز نے دریافت کیا۔

 

ڈاکٹر بلیئر ہیجز کا کہنا ہے کہ ’میں نے جب چٹان کو پلٹا اور اسے وہاں پایا تو میں بہت پرجوش ہو گیا۔ پہلے والے کو تلاش کرنے کے بعد ہم نے ہزاروں پتھر پلٹ کر دیکھے تو ہمیں اس جیسا اور سانپ ملا‘۔

ڈاکٹر ہیجز کا خیال ہے کہ یہ سانپ دیمک کھاتا ہے اور ماہرین کے مطابق یہ ’تھریڈ سنیک‘ یا دھاگے والے سانپوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔

 

ڈاکٹر ہیجز کے مطابق سانپوں کی دیگر اقسام کے مقابلے میں یہ سب سے چھوٹا سانپ صرف ایک ہی انڈا دیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ سانپوں کے حوالے سے غیر معمولی بات ہے لیکن شاید یہ خصوصیت اس کی مختصر جسامت کی وجہ سے ہے‘۔

 

اب یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کہ ایسے ماحول میں جب کہ بارباڈوس کے پچانوے فیصد علاقے میں درخت موجود نہیں اور جہاں جنگل ہیں ان کے بھی کٹنے کا خطرہ موجود ہے، سانپوں کی یہ نئی نسل آنے والے چند ماہ میں ہی ناپید ہو جائے گی۔