• صارفین کی تعداد :
  • 1814
  • 7/23/2008
  • تاريخ :

عالمی نظام غیر منصفانہ ہے ۔صدر مملکت    

صدر احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد نے کہا ہےکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد وجود میں آنے والا عالمی نظام سامراجی اور غیر منصفانہ ہے اور بڑی طاقتوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے بنایا گيا ہے ۔

 

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدرجناب احمدی نژادنے آج تہران میں سوڈان کے صدر کے سینئر مشیراور خصوصی ایلچی غازی صلاح الدین سے ملاقات میں کہا کہ خدا کے فضل و کرم سے سامراجی طاقتیں اپنے زوال کی طرف بڑھ رہی ہیں اور اور کسی بھی قوم کو سامراجی ملکوں کی طاقت پر اعتماد نہیں ہے۔

 

صدر جناب احمدی نژاد نے ایران اور سوڈان کے تعلقات کو دوستانہ اور برادرانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ سوڈان کے عوام مومن اور انقلابی ہيں اور یہی ایران اور سوڈان کی قوموں کی محبت اور دوستی کا راز ہے ۔صدر جناب احمدی نژاد نے سوڈان کے صدرکے خلاف عالمی عدالت کے الزامات اور اقدامات کی مذمت کی اور کہا کہ عالمی عدالت صدام کے سیکڑوں مجرمانہ اقدامات اور افغانستان میں شادی کی تقریب پر بمباری کرنے والوں کے مجرمانہ اقدامات پرکیوں ردعمل نہیں دکھاتی؟سوڈان کے صدر کے خصوصی ایلچی نے صدر جناب احمدی نژاد کوعمر البشیر کا تحریری پیغام پیش کرنے کے ضمن میں انہیں سوڈان کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا ۔