• صارفین کی تعداد :
  • 1798
  • 6/28/2008
  • تاريخ :

لبنان میں جلد از جلد قومی حکومت کی تشکیل دی جاۓ:بان کی مون    

بان کی مون  

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے لبنان میں جلد از جلد قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے ۔ .ایسنا کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے آج نیو یارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ہم لبنان کے صدر کے انتحاب پر بہت خوش ہیں لیکن اس ملک میں متحدہ قومی حکومت کی تشکیل میں پیش رفت نہ ہونا ہمارے لۓ خوش آئند نہیں ہے ۔ بان کی مون نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ لبنان میں متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کے لۓ لبنان کے صدر میشل سلیمان اور وزیر اعظم فواد سینیورہ  کے ساتھ اپنا رابطہ برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ قرارداد  سترہ سو ایک پر عمل درآمد سے متعلق اپنی رپورٹ رواں مہینے کے اختتام تک سلامتی کونسل کو پیش کردیں گے۔۔