• صارفین کی تعداد :
  • 1506
  • 6/25/2008
  • تاريخ :

مغربی ممالک البرادعی کے متنبہ کرنے کو سنجیدگي کے ساتھ لیں مذاکرات کے لئے بہت کم وقت رہ گیا ہے

لاریجانی

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے مغربی ممالک کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی کی طرف سے متنبہ ہونے کے پیغام کو سنجیدہ طورپر لیں اور ایران کو تحریک کرنا بند کردیں کیونکہ اس صورت میں انھیں مقابلہ کا سامنا کرنا پڑےگا جس کے بعد مذاکرات کی طرف واپس آنا مشکل ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نےمغربی ممالک کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ  محمد البرادعی کی طرف سے متنبہ ہونے کے پیغام کو سنجیدہ طور لیں اور ایران کو تحریک کرنا بند کردیں کیونکہ اس صورت میں انھیں مقابلہ کا سامنا کرنا پڑےگا جس کے بعد مذاکرات کی طرف واپس آنا مشکل ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک اپنی غلط پالیسی کی بنا پر اپنے اخراجات کو سنگین نہ کریں کیونکہ ایرانی عوام ان کی حرکات کو دقت کے ساتھ زیر نظر رکھے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ افغانستان ، عراق ، فلسطین اور لبنان میں امریکہ کی غلط پالیسی  کی وجہ سے امریکہ اور یورپ کے خلاف صرف نفرت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے تمہیں اس کھیل میں شکست کا سامنا کرنا پڑےگا لاریجانی نے کہا کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے مذاکرات کے آغاز پر آمادگی کا اعلان کیا ہے اور پارلیمنٹ بھی یورپی ممالک کی حرکات و سکنات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیںاور ایرانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گي۔