• صارفین کی تعداد :
  • 3650
  • 6/23/2008
  • تاريخ :

قلعہ کریم خان

قلعہ کریم خان

قلعہ کریم خان جو کریم خان زند کا محل زندگی رہا ھے ، زندیہ دور کی ایک اھم اور سب سے بڑی عمارت ھے ۔  یہ قلعہ کریم خان کے دور میں حکومت شیراز کا مرکز رہا ھے ۔  زندیہ دور کے تاریخی آثاروں  کا مجموعہ بھی یہیں ھے ۔

 قلعہ کریم خان کا رقبہ چار ھزار میٹر مربع ھے اور اس کی دیواریں  بارہ میٹر بلند ہیں ۔ قلعہ کے چاروں کونوں میں چار بڑے مینار ہیں کہ ہر ایک کی بلندی  14 میٹر ھے  ۔ قلعہ کے دروازہ پر سات رنگوں میں ٹائلوں کا کام کیا گیا ھے جو قاجاری دور میں رستم پھلوان کے ہاتھوں سفید دیو کے مارے جانے کی روایت کو ظاھر کرتا ھے ۔  قلعہ میں داخل ہونے کے لۓ مشرقی ضلع کی طرف راستہ ھے جو صحن میں کھلتا ھے ۔ صحن میں ایک بڑا تالاب ہے جس کے گرد بادشاہ کے بیٹھنے کے لۓ  جگہیں  بنا‎ئی گئی ہیں  ۔

قلعہ کریم خان

قلعہ کریم خان کی معماری پر صفوی دور کےقدیم  آثار نمایاں ہیں ۔  لیکن  جب  اس میں ایرانی معماری کی روح ڈالی گئ  تو یہ قلعہ ایک جدید طرز کی عمارت کا منظر پیش کرنے لگا ھے ۔

قلعہ کے باہر اور اطراف کے حصوں کو خوبصورت بنایا گیا ھے جو شیراز اور دورہ زندیہ کے آثاروں کو دیکھنے والے مہمانوں اور مسافروں کو اپنی طرف کھینچتا ھے ۔