• صارفین کی تعداد :
  • 4027
  • 6/23/2008
  • تاريخ :

عمارت ایل گلی

عمارت ایل گلی

ائل گلی '' لوگوں کا تالاب ''   ، جس کو پہلے شاہ گلی'' شاہ کا تالاب'' بھی کہا جاتا تھا ۔ یہ ایک دلکش اور خوبصورت تفریحی مقام ھے جو ایران کے شھر تبریز میں واقع ھے ۔ یہ تبریز کے جنوب مشرق میں پہا ڑ کے دامن میں واقع ھے ۔  اس تالاب کا رقبہ 54675 مربع میٹر ھے ۔  اس کے جنوب میں ایک  ٹیلہ ھے جس پر چڑھنے کے لۓ سیڑھیاں بنی ہوئی ھیں ۔ ان سیڑھیوں  کے ھمراہ پانی اوپر سے نیچے بہتا ھے ۔ جنوب کی طرف سے تالاب کے درمیان ایک سڑک بنی ھے جو اس کو جزیرہ نما بنا دیتی ھے۔

عمارت ایل گلی

درمیان میں ایک دو منزلہ عمارت ھے جس کو مقامی طرز پر بنایا گیا ھے ۔ تالاب کے گرد پارک ایک فرحت بخش نظارہ پیش کرتا ھے ۔ اس جگہ کو صوبہ کا ایک بہترین تفریحی مقام تصوّر کیا جاتا ھے۔

اس عمارت کے اوّلین ساختار کو دورہ آق قویونلو  سے نسبت دی جاتی ھے ۔ اس کو ایک بار صفوی دور اور پھر قاچاری دور میں نائب سلطنت عباس مرزا کے بیٹے قھرمان مرزا نے دوبارہ تعمیر کروایا ۔

عمارت ایل گلی

 حال حاضر میں بھی ایک بار پھر اس عمارت کو بنوایا گیا اور اب یہ جگہ سیاحت کے لۓ ایک بار پھر کھلی ھے۔