• صارفین کی تعداد :
  • 1734
  • 6/22/2008
  • تاريخ :

ایٹمی پروگرام کی پوری قوم حامی ہے ۔سعید جلیلی    

 

سعید جلیلی

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے کہا ہےکہ ایران میں ایٹمی پروگرام کی پوری قوم حامی ہے ۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعید جلیلی نے آج تہران میں ایران کے ایٹمی پروگرام کی تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ....کہ ایران نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ باقی ماندہ مسائل حل کرنے کےبعد کی صورتحال کے پیش نظر اپنا پیکیج پیش کیا اور اس نے کا فی گنجائش پیداکردی ہے جس کے ذریعہ پوری دیانت داری کے ساتھ مشترکہ تشویش کودورکرنے کے لئے باہمی تعاون کا راستہ ہموارکیاجاسکتا ہے  انہوں نے ایران کے پیکج کے سلسلے میں مذاکرات کے لئے ایران کی طرف سے پیش کئے گئے مواقع اورامکانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اپنے پیکج میں کسی طرح کا مطالبہ نہیں کیا ہے بلکہ مذاکرات کے لئے امکانات کو اجاگر کیا ہے اور بہت سے ملکوں نے اس کا خیرمقدم کیا ہے .