• صارفین کی تعداد :
  • 1445
  • 6/14/2008
  • تاريخ :

عراق امریکہ سیکورٹی معاہدہ  عراق کے دامن پر شرمناک دھبہ: امامی کاشانی

آیت اللہ امامی کاشانی

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ امامی کاشانی نے  کہا ہے کہ اگر عراق اور امریکہ کے درمیان سیکورٹی معاہدہ ہوتا ہے تو یہ عراق کے دامن پر ایک شرمناک دھبہ ہوگا ۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے آج تہران میں لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوۓ نماز جمعہ کے خطبوں میں امریکہ اور عراق کے سیکورٹی معاہدے کی بعض شقوں کی جانب اشارہ کیا اور عراق کی حکومت اور ملت کو خبردار کیا کہ اگر اس معاہدے پر دستخط ہوگۓ تو یہ ان کی پیشانی پر ایک رسوا کن داغ بن کر رہ جاۓ گا۔ اور عراق کی آئندہ نسل اس معاہدے کے سلسلے میں خاموشی اختیار کرنے والوں اور اسے قبول کرنے والوں سے باز پرس کرے گی۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے اس معاہدے کو قبول کرنے کو عراقی ملت اور حکومت کے اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ جیسا کہ آیت اللہ سیستانی نے کہا ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں تب تک اس معاہدے پر دستخط اور عمل درآمد نہیں ہونے دوں گا ، عراقی عوام کو بھی اس شرمناک معاہدے کو تسلیم نہیں کرنا چاہۓ اور نہ صرف ملت عراق بلکہ تمام مسلمان اقوام کو اس معاہدے کے خلاف احتجاج کرنا اور اس پر دستخط کۓ جانے کے سدراہ ہونا چاہۓ۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے مزید کہا کہ تمام مسلمان اقوام امت واحدہ ہیں اور سب کو امریکہ کے ناجائز مطالبات کے مقابلے میں عراقی حکومت اور ملت کی حمایت کرنی چاہۓ۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے امریکہ کو عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک قرار دیا اور اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق امریکہ کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوۓ امریکی صدر بش کو مخاطب کر کے کہا کہ یہ تم ہو جو ہر روز اپنے ہتھیاروں کے گودام بڑھا رہے ہو اور غاصب اسرائیل کی حمایت کے ذریعے کہ جو اقوام کے لۓ خطرہ ہے اور جس کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں ،   دنیا کے لۓ خطرہ پیدا کررہے ہو۔


ایران پر ہونے والے کسی بھی ممکنہ حملے کا پوری طاقت سے جواب دیا جاۓ گا : احمد خاتمی

ایٹمی معاملے پر حالیہ تبدیلیاں «ایک نیا دام» ہیں۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی

آیت اللہ امامی کاشانی : ایران کے خلاف پابندیاں غیر مؤثر ثابت ہونگی