• صارفین کی تعداد :
  • 1657
  • 6/10/2008
  • تاريخ :

تشخیص مصلحت نظام کی تمام مسلمانوں کے درمیان اتحاد پر تاکید

آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلت نظام کونسل کے سربراہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے ایک بار پھر تمام مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

 

مدینہ منورہ سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی جو اسلامی مذاہب کے درمیان گفتگو کے عالمی اجلاس میں شرکت کیلۓ سعودی عرب گۓ ہوۓ ہیں مدینہ منوریہ میں زائرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ مسلمانوں کے درمیان تفرقے کو روکنے اور اتحاد اسلامی کیلۓ مسلمانوں کی بھرپورکوشش پرتاکید کی ۔

 

آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے قرآن کریم کو امت مسلمہ کا سب سے عظیم سرمایہ قراردیا اور کہاکہ جو لوگ مکتب  اہلبیت اطہار(ع) کے پیرو ہیں وہ قرآن کریم کی معرفت رکھتے ہیں اوروہ اس الہی معجزے کو الگ تھلگ نہيں ہونے دیں گے ۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اگر تمام مسلمان حج کی روح کی جانب متوجہ ہوجائيں تو مسلمانوں کے درمیان ایسا اتحاد پیدا ہوگا کہ اس کے مبارک آثار عام ہوجائيں گے آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف کفار کی خوشی کا باعث ہوتاہے کہا کہ اگر روح حج عملی جامہ پہن لے تو پورے عالم اسلام میں اتحاد ویکجہتی پیداہوجاۓ گی ۔ 

 

 تشخیص مصلحت نظام کونسل نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہ ایرانی حجاج و زائرین کے ساتھ بعض بد سلوکیوں کے بارے میں سعودی بادشاہ سے  بات چيت ہوئي ہے کہا کہ ملک عبد اللہ نے متعلقہ حکام کو  بدسلوکی کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا حکم دیدیا ہے  قابل ذکر ہے کہ اسلامی مذاہب کے درمیان گفتگو کیلۓ مکہ مکرمہ میں ہونے والا سہ روزہ اجلاس جعمہ کو ختم ہوگیا۔