پھيلياں
{1}
کاغذ ميں اک دھا گا
چھوڑ کے معراج بھاگا جواب
{2}
راجہ کے راج ميں نہيں
مالي کے باغ ميں نہيں
چھيلو تو چھلکا نہيں
کھائو تو گھٹلي نہيں جواب
{3}
ايک گز کا طول
کبھي کلي کبھي پھول جواب
{4}
کبھي چھوٹا کبھي بڑا
بے سہارا فضا ميں کھڑا
شب کو آئے دن کو جائے
بوجھنے والا مجھ کو بتائے جواب
{5}
پہاڑ کے اوپر ايک پہاڑ
اس کے اندر ايک غار
جو کچھ غار کے اندر جائے
دھول بن کے باہر آئے جواب
{1} آتش بازي
{2} اولہ
{3} چھتري
{4} چاند
{5} چکي
متعلقہ تحريريں:
لطيفے
سچي کہانياں
اخلاقي کہانياں
پھیلیاں 2