• صارفین کی تعداد :
  • 6429
  • 2/12/2008
  • تاريخ :

حضرت علی مرتضی علیہ السّلام کے اقوال

علی علیه السلام

-  بری عادت پر غالب آنا کمال فضیلت ہے ۔

 

- اول عمر میں جو وقت ضائع کیا گیا ہے ۔ آخر عمر میں اس کا تدارک کر تاکہ انجام بخیر ہو۔

 

- جب تو کسی سے احسان کرے تو اس کو مخفی رکھ اور جب تیرے ساتھ کوئی احسان کرے تو اس کو ظاہر کر ۔

 

- جس شخص کی امیدیں چھوٹی ہوتی ہیں اس کے عمل بھی درست ہوتے ہیں ۔

 

-  جو شخص گناہ سے پاک اور بری ہو وہ نہایت دلیر ہوتا ہے ۔  اور جس میں کچھ عیب ہو ، وہ سخت بزدل  ہوجاتا ہے ۔

 

-  نیک اعمال میں کسی کے پیچھے ہونا بہتر ہے ۔ بجائے اس کے برے کاموں میں اوروں کا پیشوا ہو ۔