• صارفین کی تعداد :
  • 16684
  • 1/30/2008
  • تاريخ :

نماز پڑھنے کا طریقہ تصویروں کے ساتھ

یہاں پر صبح کی دو رکعت نماز پڑھنے کا طریقہ تصویروں کے ساتھ بتایا جارہا ہے

 

نماز صبح

۱ ۔ تکبیرة الاحرام

یعنی نماز پڑھنے کی نیت سے تصویر نمبر ۱ میں دکھائے گئے طریقے کے مطابق، قبلہ رخ سیدھے کھڑے ہوکر،دونوں ہاتھوں کو کانوں تک لے جاکر اللہ اکبر کہنا۔ اسی تکبیر سے نماز شروع ہوتی ہے اور اگر یہ تکبیر نہ کہی جائے تو نماز باطل ہے۔

 

 

نماز صبح

۲۔ قیام و قرأت

یعنی نیت و تکبیرۃ الاحرام کے بعد تصویر نمبر ۲ میں دکھائے گئے طریقے کے مطابق سیدھے کھڑے ہو کر سورہ حمد اور اس کے بعد کوئ دوسرا سورہ پڑھنا۔

 

 

نماز صبح

۳ ۔ رکوع

یعنی حمد و سورہ کے بعد تصویر نمبر ۳ میں دکھائے گئے طریقے کے مطابق دونوں گھٹنوں پر ہاتھ رکھکر جھکنا اور سبحان ربی العظیم وبحمدہ  پڑھنا

 

 

نماز صبح

۴ ۔ سجد ہ

یعنی ہر رکعت میں رکوع کے بعد تصویر نمبر۴ میں دکھائے گئے طریقے کے مطابق پیشانی، دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں، دونوں گھٹنوں اور دونوں پیروں کے انگوٹھوں کو زمین پر رکھنا اور سبحان ربی ا لاعلی وبحمدہ پڑھنا۔ پیشانی کے لئے ضروری ہے کہ کسی ایسی چیز پر رکھی جائے جس پر سجدہ کرنا صحیح ہے، لیکن دیگر اعضاء کو کسی بھی چیز پر رکھ سکتے ہیں۔ ہر رکعت میں دو سجدے واجب ہیں۔

 

 

نماز صبح

پہلی رکعت کی طرح دوسری رکعت میں بھی  تصویر نمبر۵ میں دکھائے گئے طریقے کے مطابق سیدھے کھڑے ہو کر حمد اور سورہ پڑھنا۔

 

 

نماز صبح

۵ ۔ قنوت

یعنی دوسری رکعت میں حمد و سورہ پڑھنے کے بعد رکوع میں جانے سے پہلے تصویر نمبر ۶ میں دکھائے گئے طریقے کی طرح، دونوں ہاتھوں کو اوپر اٹھاکر اللہ سے دعا مانگنا۔

 

 

نماز صبح

پہلی رکعت کی طرح دوسری رکعت میں بھی تصویر نمبر ۷ میں دکھائےگئے  طریقے کی طرح رکوع کرنااور سبحان ربی العظیم وبحمدہ  پڑھنا۔

 

 

نماز صبح

دوسری رکعت میں بھی پہلی رکعت کی طرح تصویر نمبر ۸ میں دکھائے گئے طریقے کی طرح دو سجدے کرنا۔

 

 

نماز صبح

تشہد و سلام

یعنی دوسری رکعت میں دونوں سجدوں کے بعد تصویر نمبر۹ میں دکھائے گئے طریقے کے مطابق بیٹھکر یہ پڑھنا اشہدان لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ واشہد ان محمدا عبدہ ورسولہ، اللہم صل علی محمد وآل محمد ۔ السلام علیک ایہاالنبی ورحمةاللہ وبرکاتہ السلام علیناوعلی عباداللہ الصالحین السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ ۔ اسکے بعد دو رکعت نماز تمام ہے۔