• صارفین کی تعداد :
  • 3201
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

24 رجب

 

یا امیرالمومنین

24 رجب سنہ 7 ھ ق کو جنگ خیبر میں لشکر اسلام نے لشکر یہود کو شکست دی اور قلعۂ خیبر کو فتح کرلیا۔ یہودیوں نے مدینے کے شمال میں واقع خیبر میں سات مضبوط قلعے بنائے تھے اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرتے رہتے تھے ۔سنہ 7 ھ ق میں رسول اکرم (ص) نے فتح خیبر کی بشارت دی تھی ۔ کچھ عرصے کے بعد مسلمان چند قلعوں کو فتح کرنے میں کامیاب ہوگئے لیکن لشکر اسلام دو مضبوط قلعوں کوفتح کرنے میں ناکام رہا ۔ بالآخر رسول خدا (ص) نے سپاہ اسلام کے کمانڈروں کے اجتماع فرمایا کہ کل میں اس کو علم دوں گا جو خدا اوراس کے رسول کودوست رکھتا ہے اور خدا اور رسول اس کو دوست رکھتے ہیں ۔ خدا اسی کے ذریعے اس قلعے کو فتح کرائے گا ۔اگلے دن رسول خدا (ص) نے حضرت علی (ع) کو لشکر اسلام کا سردار مقرر کیا ۔حضرت علی (ع) نے شجاعت اور دلیری کے ساتھ جنگ کی اور قلعۂ خیبر کو فتح کرلیا