• صارفین کی تعداد :
  • 3631
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

ابن ابی الحدید

گل نرگس

22 رجب سنہ 656 ھ ق کو مسلمان ادیب اور دانشور ابن ابی الحدید کا 70 سال کی عمر میں انتقال ہوا ۔بغداد پرمنگولوں کےحملے کے موقع پر ان کو گرفتار کرلیا گیا تھا لیکن بعض شخصیات کی مدد سےوہ آزاد ہوگئے ۔ان کا سب سے اہم تحریری کام حضرت علی (ع) کے خطبات اور خطوط پر مشتمل کتاب نہج البلاغہ کی شرح ہے جس میں انہوں نے ادبی ، تاریخی اور علم کلام کےلحاظ سے نہج البلاغہ کی عظمت کو ظاہر کیاہے ۔ابن ابی الحدید کی دیگر اہم کتابوں میں العبقری الحسان اور السبع العلویات کا نام خاص طور سے لیا جا سکتا ہے ۔

 

22 رجب سنہ 1246 ھ ق کوتیرہویں صدی ہجری قمری کے صف اول کے ایک فلسفی ملا علی نوری (رح) نے وفات پائی۔انہوں نے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعداپنے زمانے کے جید اساتذہ سے کسب فیض کیا ۔وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد دینی طلبا کو پڑھانے میں مشغول ہوگئے ۔ انہوں نے درس و تدریس کے ساتھ ساتھ اپنے وسیع مطالعات کو بھی جاری رکھا اور ایک اعلیٰ مقام پر پہنچے ۔