• صارفین کی تعداد :
  • 4004
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

ابن فرح اشبیلی (رح)

غروب

 نویں جمادی الثانی 699 ھ ق کو ساتویں صدی ہجری قمری کے محدث اور شاعر ابن فرح اشبیلی (رح) نے وفات پائی ۔ ان کی پیدائش اسپین کے جنوب میں واقع ایک شہر اشبیلہ میں ہوئی اور اس شہر پر اسپین کے حملے کے دوران اسپین کی فوج نے انہیں قید کرلیا ، لیکن کچھ عرصے کے بعد وہ ان کی قید سے بھاگ نکلے اور مصر چلے گئے ۔ مصر میں ابن فرح نے قاہرہ کے مشہور علما سے کسب فیض کیا اور وہاں سے دمشق جاکر بھی اپنی تعلیم جاری رکھا ۔ اور پھر ابن فرح اشبیلی دمشق میں ہی حدیث کے ممتا‌ز عالم کی حیثیت سے درس و تدریس میں مشغول ہوگئے ۔ شاگردوں کی خاصی تعداد ان کے دسترخوان علم سے مستفیض ہوئی ۔ اس ممتاز محدث نے احادیث کی شرح میں مشہور منظومے چھوڑے ہیں جو اصول شاعری کے لحاظ سے قابل توجہ ہیں .