• صارفین کی تعداد :
  • 3694
  • 1/23/2008
  • تاريخ :

دوسری جمادی الثانی

 

غروب

2 جمادی الثانی 1338 ھ ق کو مشہور ایرانی ادیب اور فقیہ میرزا حسن آغا تبریزی (رح) نے وفات پائی ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی وطن تبریز میں ہی حاصل کی اور پھر اسکی تکمیل کے لئے عراق کے شہر نجف اشرف گئے جہاں شیخ مرتضی انصاری (رح) سید حسین کوہ کمرہ ای (رح) میرزای شیرازی (رح) اور ملا علی نہاوندی (رح) جیسے عظیم اساتذہ سے کسب فیض کیا اور درجۂ اجتہاد پر فائز ہونے کے بعد تبریز واپس آئے ۔ حسن آغا تبریزی (رح) چالیس سال تک دینی علوم کی تدریس میں معروف رہے ۔ وہ آئینی حکومت کی تحریک کے حامی تھے لیکن بعد میں جب یہ تحریک اپنے مقصد اور راستے سے ہٹ گئی تو وہ اسکے مخالف ہوگئے ۔

 

 2 جمادی الثانی 193 ھ ق کو عباسی خلیفہ ہارون رشید کا انتقال ہوا ۔ وہ 170 ھ ق میں اقتدار میں آیا اور ابتدا میں اپنی ماں کی نگرانی میں حکومت ک ۔ مان کے انتقال کے بعد ہارون رشید نے یحیی برمکی کو وزارت عظمی کے عہدے پر مقرر کیا اور اس کے بعد سے حکومت کے امور یحیی اور ان کے بیٹوں کے ہاتھ میں تھے ۔ ہارون رشید عیاش حکمران تھا اور اہل بیت رسول (ص) اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ بے رحمی سے پی‎ش آتاتھا ۔ یہاں تک کہ اس نے بہت سون کو اپنے خوفناک قید خانوں میں شہید کرادیا ۔ آخر کار ستم گر عباسی حکمراں ہارون الرشید اپنے مخالفین کی تحریک کو کچلنے کے لئے مشرقی ایران کے سفر کے دوران انتقال کرگیا ۔