• صارفین کی تعداد :
  • 4027
  • 1/20/2008
  • تاريخ :

امام مہدی (عج) کا انقلابی اورسیاسی طرز عمل

 

یا ابا صالح المهدی

آپ (عج) کے دور حکومت میں ظالموں ، جابروں مستکبروں کی حکومتیں نیست ونابود ہوجائیں گی اورمنافقین کا نفوذ ختم ہوجائے گا ، مکہ مسلمانوں کا قبلہ اورآپ (عج) کی انقلابی تحریک کا مرکز ہوگا۔آپ (عج) رضاے الہی کی خاطر منافقین کا قلع قمع کریں گے ، ستمگروں اوران کے ہواخواہوں کو نیست ونابود کردیں گے اوراگر کسی نے ناحق کسی حق دار کا حق دانتوں تلے دبا بھی لیا ہو، پھر بھی آپ (عج) حق دار تک اس کے حق کو پہنچا کرہی دم لیں گے اوراس وقت یہود ونصاریٰ کی ساری دراندازیاں ختم ہوجائیں گی اوردنیا میں سوای اسلام وقرآن نہ تو کسی کی حکومت کا نام ونشان ہوگا نہ ہی کئی دوسری سیاست کا پتہ لتہ ہوگا۔اس طرح حضرت امام مہدی (عج)  کی حکومت مشرق ومغرب میں پھیلتی جائے گی۔

 

حضرت عیسیٰ علیہ السلام بنی مریم علیھاالسلام چرخ چہارم سے نازل ہوں گے اورآپ (عج) کی امامت میں نماز ادا فرمائیں گے ۔

 

جی ہاں ! جب بھی حضرت قیام فرمائیں گے فضائے عالم میں سوائے صدائے ” اشہد انّ لاالہ الّا اللّہ واشہد انّ محمداً رسول اللّہ “ کوئی اور آواز سنائی نہ دے گی۔

 

۶۔امام مہدی (عج) کے دور میں تعلیم وتربیت:

 

آپ (عج) کی حکومت میں تمام لوگوں کو علم وحکمت سے آشنا کیا جائے گا ، یہاں تک کہ گھر میں بیٹھی ہوئیں پردہ نشین خواتین بآسانی قرآن وسنت پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ کی روشنی میں فیصلے کریں گی ۔ یہ وہ زمانہ ہوگا جب انسانوں کی عقل کو صحیح جہت ملے گی اور لوگ پریشان خیالی سے نجات پاجائیں گے اور آپ (عج) تائید الہی سے لوگوں کی عقلیں کمال تک پہونچائیں گے یہاں تک ایک ، ایک فرد میں فہم ودرک کی صلاحیت ظاہر ہوجائے گی۔

 

معاشرتی رفتار وکردار :

آپ علیہ السلام ظہور فرمانے کے بعد ظلم وستم کی جڑیں خشک کریں گے اور زمین کا چپہ چپہ عدل وانصاف سے بھر دیں گے یہاں تک کوئی گوشہ ، زمین کا ایسا نہ ہوگا جو آپ کے عدل وانصاف ، احسان واسلامی احکام کے فیض سے زندہ وتابندہ نہ ہو۔

 

یہی وہ زمانہ ہے جب لوگ فقر وتنگدستی سے نجات پائیں گے اور ہرایک شخص مالدار ہو جائے گا یہاں تک نباتات وحیوانات بھی آپ (عج) کے خوانِ کرم سے بہرہ مند ہوں گے اورآپ (عج) کے عدل وانصاف کا عالم یہ ہو گا کہ کسی پر کسی بھی وجہ سے کسی چیز میں بھی ذرہ برابر ستم نہ ہوگا ، اس وقت زمین کے ایک ایک چپے سے دولت وثروت سمٹ کر آپ(عج)  کی خدمت اکھٹا ہوں گی پھر زمین کے خزانے اور اس کے دامن میں موجود چیزیں ، لوگوں سے مخاطب ہو کرکہیں گی ، آو ، اوریہ مال ودولت سمٹ لو، یہ وہی دہن ودولت ہے کہ تم نے جس کے حصول کے لئے رشتہ ناطے ٹورے ، خاندان والوں کے ساتھ نا روا سلوک انجام دئےے انہیں دکھ پہنچائے ناحق خون بہائے اورگناہوں کے مرتکب ہوئے۔

 

آپ (عج) کے زمانے میں محصولات بے حساب ہوں گے اور آپ(عج) لوگوں میں اس طرح اموال تقسیم فرمائیں گے کہ کسی کو کسی پر کوئی امتیاز حاصل نہ ہوگا۔