• صارفین کی تعداد :
  • 3379
  • 1/16/2008
  • تاريخ :

اکیس جمادی الثانی

 

رز سرخ

21 جمادی الثانی سنہ 384 ھ ق کو چوتھی صدی ہجری قمری کے ایک مشہور مورخ اور ادیب محسن بن علی تنوخی نے 55 سال کی عمر میں وفات پائی ۔وہ شعر و ادب میں بھر پور صلاحیت رکھتے تھے ۔تنوخی نے تھوڑے ہی عرصے میں اپنے زمانے کے مروّجہ علوم حاصل کئے اور پھر قضاوت اور عدلیہ کے شعبے میں اپنی خدمات انجام دیں ۔کتاب الفرج بعد الشدہ اس دور کے تاریخی اور سماجی حقائق کی آئینہ دار ہے جس کو تنوخی نے خاص توجہ اور غور و فکر کے ساتھ تحریر کیا ہے ۔ان کی ایک اور کتاب المساجد ہے جو اخلاقی داستانوں اور حکایات پر مشتمل ہے