• صارفین کی تعداد :
  • 3316
  • 1/15/2008
  • تاريخ :

محرّم الحرام کی آٹھویں تاریخ

رز صورتی

8 محرّم سنہ 329 ھ۔ق کو ممتازایرانی ریاضی دان اور منجّم ابو سہل کو ہی پیدا ہوئے ۔ انہوں نے اپنی عمر کا بیشتر حصّہ ب‏‏غداد کے علمی مراکز میں مطالعے اور تحقیق میں گزارا ۔انہوں نے تقریبا تیس سال تک ستاروں اور ان سے متعلّق مسائل کے بارے میں تحقیق کی ۔ ابوسہل کو ہی اپنی تحقیقات کے نتیجے میں ایک رصدگاہ بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ان کی وفات کے بعد دانشوروں نے اس رصدگاہ سے فائدہ اٹھایا۔ابوسہل کوہی نے بہت سی کتابیں لکھیں جن میں صنعت اسطرلاب اور دوائر حماسہ خاص طور سے قابل ذکر ہیں ۔