• صارفین کی تعداد :
  • 4065
  • 1/15/2008
  • تاريخ :

محرّم الحرام کی چھٹی تاریخ

رز سرخ

6محرّم الحرام 406 ھ۔ق کو عظیم عالم دین سیّدرضی الدّین نے 47 سال کی عمر میں وفات پائی ۔انہوں نے اپنے بڑے بھائی سیّد مرتضی کے ہمراہ شیخ مفید جیسے جیّد عالم دین کے سامنے زانوئے تلمّذ تہہ کیا اور فقہ ،احکام اور عربی ادب کی تعلیم حاصل کی ۔انہوں نے نوجوانی میں ہی شعر کہنے شروع کئے اور عرب کے ممتاز شعراء میں شمار ہونے لگے ۔سیّد رضی رح نے جوانی میں ہی زمانے کے رائج علوم میں مہارت حاصل کرلی ،اور درس وتدریس کے علاوہ مختلف موضوعات پرمتعدد کتابیں تحریر کیں۔آپ نے امیرالمومنین علی علیہ السلام کےخطبات وخطوط اور فرامین کو یکجا کرکے اس کتاب کا نام نہج البلاغہ رکھا ۔نہج البلاغہ کو مسلمانوں کے نزدیک قرآن کریم کے بعد ایک خاص مقام حاصل ہے ۔