• صارفین کی تعداد :
  • 4064
  • 1/15/2008
  • تاريخ :

محرّم الحرام کی تیسری تاریخ

 

شکوفه بهاری

3 محرّم الحرام829 ھ۔ق کو مسلمان شاعر ،ادیب اور کاتب ابن خلوف پیدا ہوئے ۔بچپن میں وہ مکہ معظمہ اور بیت المقدس گئے اور جوانی کے ایّام میں قاہرہ گئے ۔انہوں نے یہ سفرعلم و دانش کے حصول کی غرض سے کئے تھے ۔وہ 26 سال کے تھے جب قاہرہ کے علمی حلقوں میں ان کا شمار ایک نمایاں دانشمند کے طور پر ہوتا تھا ۔انہوں نے اپنے اشعار میں پیغمبر اکرم (ص) کی بہت تعریف کی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ابن خلوف کی زیادہ تر کتابیں بیروت میں شائع ہوئی ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

3 محرّم سنہ 7 ھ۔ق کو پیغمبر اکرم (ص) نے دنیا کے بعض بادشاہوں اور حاکموں کو خطوط کے ذریعے اسلام کی دعوت دینا شروع کیا ۔مکہ کے کفار ومشرکین کے ساتھ ہونے والی صلح حدیبیہ کے بعد آپ (ص) نے دوغرے ممالک کے سربراہوں کو اسلام کی طرف بلانے کا ارادہ فرمایا ، چنانچہ بعض مورّ خین کے مطابق آپ (ط) نے مختلف ممالک کے حکاّم کو12 سے 26 خط لکھے جن میں ایران ،روم ،بحرین ،حبشہ ،یمن اور مصر وغیرہ کے حکّام شامل تھے اور ان میں سے ہرایک نے اس دعوت کے بارے میں مختلف قسم کے ردّ عمل کا اظہار کیا ۔پیغمبر اکرم (ص) کا یہ طرز تبلیغ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دین اسلام منطق اور دلیل کے مطابق ہے ۔چنانچہ دعوت اسلام کس اس سلسلے کے چند برس بعد اسلامی مملکت کی قلمرو میں قابل ذکر وسعت پیدا ہوئی