• صارفین کی تعداد :
  • 1579
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

جنرل رحیم صفوی :امریکہ اور اسرائیل، سوڈانی حکومت اور عوام کے اصلی دشمن ہیں

نقشه ایران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل رحیم صفوی نے سوڈان کے وزیر دفاع انجینئر عبد الرحیم محمد حسین اور انکے ہمراہ وفد  کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل عالم اسلام بلکہ عالم بشریت کے لئے شرارت کا اصلی محور ہیں امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل اسلامی ممالک کے درمیان اختلافات اور نفاق پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ اس وقت مشرق وسطی میں بحران خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے اور تین سال سے امریکہ عراق پر فوجی قبضہ جمائے ہوئے ہے اور اب جبکہ وہ اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے تو وہ سرگرداں ہیں  صفوی نے کہا کہ سوڈان رقبہ کے لحاظ سے بہت بڑا افریقی  ملک ہے جو بڑی مدتتک برطانیہ کے استعمار میں رہا ہے انھوں نے کہا ایران اور سوڈان مختلف شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دے سکتے ہیں میجر جنرل صفوی نے کہا کہ عربی ممالک کو صدام کے عبرتناک انجام سے سبق حاصل کرنا چاہیے عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام نہ شیعہ تھے نہ سنی تھے بلکہ وہ کافر تھا کیونکہ وہ حزب بعث کا رہنما تھا اور بعث پارٹی کے نظریات اور خیالات کفر و شرک پر مبنی تھے لہذا صدام کے جرائم کی فائل میں جہاں شیعوں کا قتل عام موجود ہے وہاں سنیوں کا قتل عام بھی موجود ہے لہذا ایسے شخص پر مگر مچھ کے آنسو بہانا جرم ہے جو خود تاریخی مجرم تھا اس ملاقات میں سوڈان کے وزیر دفاع نے ایران کی علمی میدان میں پیشرفت کو سراہا اور اسے عالم اسلام کے لئے باعث فخر قراردیا