• صارفین کی تعداد :
  • 1370
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

روس نے عراق میں ایرانی قونصل خانے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے

کره زمین

کہ روس اور یورپی پارلیمنٹ نے عراق میں ایرانی قونصل خانے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے روسی وزارت خارجہ کے ترجمان میخائل کیمینن نے کہا کہ یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اس نے کہا کہ امریکی فوج کا عراق میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ادھر یورپی پارلیمنٹ کی ایک سنیئر رکن اینجلیکابئیر نے کہا ہے کہ ایرانی قونصل خانے پر امریکی فوج کا حملہ ایک طرح کی جارحیت ہے اور اس جارحیت کو  ہم قبول نہیں کرسکتے واضح رہے کہ جمعرات کوامریکی فوج نے عراق کے شہر اربیل میں واقع ایرانی قونصل خانے پر حملہ کیا تھا اور قوصل خانے کے پانچ سفارتکاروں کو اغوا کرکے ہمراہ لئے گئے تھے اور قونصل خانے کا ساز سامان توڑ پھوڑ دیا اور کچھ دستاویزات بھی لے گئے