• صارفین کی تعداد :
  • 1546
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

زیباری :عراقی حکومت اربیل میں اغوا ہونے والےایرانی سفارتکاروں...

 

کره زمین

زیباری :عراقی حکومت اربیل میں اغوا ہونے والےایرانی سفارتکاروں کی آزادی کے لئے کوشش کررہی ہےعراقی حکومت اربیل میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والےایرانی سفارتکاروں کی آزادی کے لئے کوشش کررہی ہے وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے کہا کہ عراقی حکومت اربیل میں ایرانی قونصل خانے کے پانچ سفارتکاروں کو امریکی فوجیوں کے ہاتھوں سے آزاد کرانے کی کوشش کررہی ہے عراقی وزیر خارجہ نے ایک عربی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اربیل میں جو حادثہ رونما ہوا ہے وہ بہت ہی دردناک اور قابل افسوس ہے کیونکہ ایرانی قونصل خانہ عراقی حکومت کی سفارش پر یہاں عراقی عوام کی خدمات انجام دے رہا ہے اس کے خدوم سفارتکاروں کو اغوا کرنا عراقی حکومت اور عوام کے لئے شرم آور ہے انھوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کا یہ اقدام بین اقوامی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی ہے زیباری نے کہا کہ اس سلسلے میں عراق میں مستقر امریکی اعلی افسروں اور بغداد میں امریکی سفارتخانہ سے رابطہ برقرارکیا گیا ہے واضح رہے کہ کل امریکی فوجیوں نے اربیل میں ایران کے قونصل خانے پر حملہ کرکے عملے کے پانچ افراد کو اغوا کرلیا تھا امریکی فوج نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک سفارتکار کو آزاد کردیا گیا ہے