• صارفین کی تعداد :
  • 1400
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حجت الاسلام علی دوانی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تاریخ اسلام کے مایہ ناز استاد اورماہر مرحوم حجت الاسلام والمسلمین علی دوانی کے انتقال پر ایک پیغام میں تعزیت پیش کی ہے  رہبر معظم نے اپنے پیغام میں مرحوم کی علمی اور سماجی میدان میں گرانقدر خدمات کی تعریف کرتے ہوئے ان کے انتقال کو علمی معاشرے کے لئے زبردست نقصان قراردیا ہے رہبر معظم نے مرحوم کے لواحقین اور شاگردوں کو تعزیت پیش کی ہے اور مرحوم کے لئے بارگاہ ایزدمنان سے بلندی درجات ، مغفرت اور بخشش طلب کی ہے واضح رہے کہ مرحوم دوانی کو آج قم میں جوار حرم حضرت معصومہ (ع) میں سپرد خاک گردیا گیا ہے