• صارفین کی تعداد :
  • 2731
  • 1/28/2008
  • تاريخ :

امیر احمد میائی

 

گل

16 شعبان سن 1244 ہجری قمری کو ہندوستان کے شاعر و ادیب امیر احمد مینائی پیدا ہوئے ۔انہوں نے 15 سال کی عمر سے شعر کہنا شروع کئے ۔امیر مینائی کے اشعار میں پختگي اور روانی ہے ۔نظم کی طرح ان کی نثر بھی سادہ اور سنجیدہ ہے ۔ ان کے معاصرین نے ان کے خلوص، علم، تقویٰ اور انکساری کی بہت تعریف کی ہے ۔

 

امیر مینائي نے اہلبیت (ع) کی شان میں بھی بہت قصیدے کہے ہیں ۔اس ہندوستانی شاعر کی منظوم اور نثری تخلیقات کی تعداد 22 جلدوں پر مشتمل ہے ۔ امیر مینائي کی رسول اکرم (ص) کی ولادت با سعادت کے سلسلے میں کہی گئی ، مثنوی نور تجلّي اور مثنوی ابر تجلّی اور آپ (ص) کی رحلت کی مناسبت سے مجموعہ کلام شام ابد خاص طور سے قابل ذکر ہے ۔