• صارفین کی تعداد :
  • 96
  • 1/3/2018 3:37:00 PM
  • تاريخ :

ایران بھر میں اسلامی نظام اور ولایت فقیہ کی حمایت میں زبردست مظاہرے

ایرانی عوام نے ملک بھر میں مٹھی بھر شرپسند عناصر کیخلاف اور اسلامی نظام اور ولایت فقیہ کی حمایت میں زبردست ریلیاں نکالیں ہیں۔

ایران بھر میں اسلامی نظام اور ولایت فقیہ کی حمایت میں زبردست مظاہرے


 ایرانی عوام نے ملک بھر میں مٹھی بھر شرپسند عناصر کیخلاف اور اسلامی نظام اور ولایت فقیہ کی حمایت میں زبردست ریلیاں نکالیں ہیں۔

آج اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکال کر اسلامی نظام اور امام خامنہ ای کی حمایت میں زبردست نعرہ بازی کی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں دشمنوں اور شر پسند عناصر کی جانب سے مہنگائی کے نام پر ایران کے مختلف شہروں میں نجی املاک اور بعض سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے غیور عوام نے آج صبح مشہدمقدس، قم، تہران، دہلران، اہواز، ایذہ، کرمانشاہ، اصفہان، لرستان، ہمدان سمیت دوسرے شہروں میں ریلیاں نکال کر حالیہ دنوں میں دشمنوں اور شر پسند عناصر کی سازشوں کی مذمت کی اور بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح)  اور امام خامنہ ای کی امنگوں سے تجدید عہد کیا۔

لاکھوں مظاہرین نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے شرپسند عناصر اور اقتصادی بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران ایران کے مختلف شہروں میں مہنگائی اور ملک کی اقتصادی صورتحال کے خلاف مظاہرے کئے جس میں بعض شرپسندوں نے نجی اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

منبع: تسنیم نیوز