• صارفین کی تعداد :
  • 80
  • 12/27/2017 2:58:00 PM
  • تاريخ :

یمن کیخلاف سعودی جارحیت پر عالمی دعویداروں کی خاموشی حیران کن ہے: ایران

یمن کے خلاف سعودی عرب کے حالیہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے امریکی ھتھیاروں کے ساتھ یمن کے خلاف جارحیت پر دنیا کے دعویداروں کی خاموشی حیرت کن ہے.

 
یمن کیخلاف سعودی جارحیت پر عالمی دعویداروں کی خاموشی حیران کن ہے


ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے یمن کے خلاف سعودی عرب کے حالیہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے امریکی ھتھیاروں کے ساتھ یمن کے خلاف جارحیت پر دنیا کے دعویداروں کی خاموشی حیرت کن ہے.

بہرام قاسمی' نے جمعرات کے روز کہا کہ سعودی عرب کی یمنی شہر تعز کے بازار پر فضائی جارحیت کے نتیجے میں درجنوں نہتے شہریوں کے جاں بحق ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

انہوں نے یمن پر سعودی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا.

قاسمی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے سعودی عرب کی غیرانسانی کاروائیوں میں امریکی ھتھیار استعمال ہورہے ہیں جس پر عالمی دعویداروں کی خاموشی حیران کن ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی سعودی عرب کو جنگ اور مقابلے کے میدان میں شکست ہوتی تو وہ نہتے عوام بشمول یمنی عورتوں اور بچوں کو نشانہ بناکر اپنی شکست کا انتقام لیتا ہے.