• صارفین کی تعداد :
  • 543
  • 9/3/2016
  • تاريخ :

حرمين الشريفين  " پر خبيث وہابيوں کا قبضہ

حرمین الشریفین  پر خبیث وہابیوں کا قبضہ


اسلامي جمہوريہ ايران کے دارالحکومت تہران ميں خطيب جمعہ نے ايران کے خلاف دشمنوں کي معاندانہ پاليسيوں اور سازشوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دفاعي توانائيوں ميں اضافہ ايران کا مسلم حق ہے حرمين الشريفين مکہ و مدينہ کو جاہل، نادان اور کثيف وہابيوں نے اپنے ناپاک ہاتھوں ميں يرغمال اور اسير بنا رکھا ہے۔ جس پر سخت افسوس ہے اللہ تعالي سے دعا ہے کہ وہ جلداز جلد مسجد الاقصي اور مکہ و مدينہ کو صہيونيوں اور خبيث وہابيوں سے آزاد فرمائے۔
مہر خبررساں ايجنسي کے نامہ نگار کي رپورٹ کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران کے دارالحکومت تہران ميں نماز جمعہ آيت اللہ موحدي کرماني کي امامت ميںم نعقد ہوئي جس ميں لاکھوں مومنين نے شرکت کي ، خطيب جمعہ نے ايران کے خلاف دشمنوں کي معاندانہ پاليسيوں اور سازشوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دفاعي توانائيوں ميں اضافہ ايران کا مسلم حق ہے انھوں نے حرمين الشريفين پرجاہل، نادان اور کثيف وہابيوں کے قبضہ اور تسلط کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حرمين الشريفين مکہ و مدينہ کو جاہل، نادان اور کثيف وہابيوں نے اپنے ناپاک ہاتھوں ميں يرغمال اور اسيربنا رکھا ہے ۔ جس پر سخت افسوس ہے اللہ تعالي سے دعا ہے کہ وہ جلد از جلد مسجد الاقصي اور مکہ و مدينہ کوصہيونيوں اور خبيث  وہابيوں سے آزاد فرمائے۔
خطيب جمعہ نے کہا کہ جيسا حج اللہ تعالي منعقد کرانا چاہتا ہے اگر ايسا حج منعقد ہوجائے تو مسلمانوں کي تمام مشکلات حل ہو سکتي ہيں۔ حج جيسا عظيم اجتماع کسي دوسرے وقت ميں ممکن نہيں ، اور اس عظيم اجتماع کے ذريعہ عالم اسلام کي مشکلات کو برطرف کيا جا سکتا ہے اور اس عظيم اجتماع ميں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف  سامراجي اور مشرک طاقتوں کي گھناوني سازشوں سے پردہ چاک کيا جا سکتا ہے اور حج کے دوران اس دور کے شياطين کو پتھر اور کنکرياں ماري جا سکتي ہيں۔ مشرکين سے برائت، حج کے اہم فرائض ميں شامل ہے ليکن آل سعود چونکہ خود امريکہ اور طاغوتي طاقتوں کے پرستار اور ايک قسم کے مشرک ہيں لہذا وہ مشرکين سے برائت کے خلاف ہيں۔
خطيب جمعہ نے کہا کہ آل سعود امريکہ کے غلام اور نوکر ہيں مسجد الاقصي کي طرح مکہ اور مدينہ پر بھي صہيونيوں کا قبضہ ہو چکا ہے آل سعود نے مکہ و مدينہ کا انتظام سامراجي طاقتوں کے ہاتھ ميں ديديا ہے۔ آل سعود نے کعبہ ، مسجد الحرام اور مسجدالنبي  کي حرمت کو پامال کر ديا ہے اور اس سال ايراني حجاج پر حج کا راستہ روک کر اپنے مشرکانہ اور ظالمانہ اعمال کو طشت از بام کر ديا ہے۔

آل سعود نے مني ميں اللہ تعالي کے مہمانوں کا قتل عام کيا ، انھوں نے حجاج بيت اللہ الحرام کي حرمت کو پامال کيا، انھوں نےگذشتہ سال  مني ميں حاجيوں کا قتل عام کرکے بتا ديا کہ آل سعود در حقيقت آل يہود ہيں جو مسلمانوں کي پشت ميں خنجر گھونپ رہے ہيں۔
آيت اللہ موحدي کرماني نے کہا کہ امت مسلمہ مني کے المناک واقعہ کو کبھي بھي فراموش نہيں کريے گي اور مني کا دلخراش اور المناک واقعہ آل سعود کي بدنما پيشاني پر دائمي داغ  بنا رہے گا ۔سعودي عرب نے اللہ تعالي کے مہمانوں کا مني ميں قتل عام کرکے اپنے مکروہ چہرے کو عالم اسلام کے سامنے پيش کر ديا ، انشاء اللہ وہ دن دور نہيں جب آل سعود کا بھي صدام معدوم کي طرح خاتمہ ہو جائے گا اور سرزمين وحي پرآل سعود کي حکومت کے بجائے اللہ تعالي  اور محمد و آل محمد  عليھم السلام کي حکومت قائم ہو گي۔