• صارفین کی تعداد :
  • 953
  • 8/2/2016
  • تاريخ :

افغانستان ميں 70 فيصد داعش پاکستاني طالبان پر مشتمل

افغانستان میں 70 فیصد داعش پاکستانی طالبان پر مشتمل

ايک اعلي امريکي کمانڈر کے مطابق افغانستان ميں سرگرم دہشت گرد تنظيم داعش ميں موجود 70 فيصد دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحريک طالبان پاکستان (ٹي ٹي پي) سے ہے۔
مہر خبررساں ايجنسي نے ڈان کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ ايک اعلي امريکي کمانڈر جنرل جان ڈبليو نکولسن کے مطابق افغانستان ميں سرگرم دہشت گرد تنظيم داعش ميں موجود 70 فيصد دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحريک طالبان پاکستان (ٹي ٹي پي) سے ہے۔افغانستان ميں نيٹو اور امريکي افواج کے سربراہ جنرل جان ڈبليو نکولسن کا کہنا تھا کہ اگرچہ امريکا 15 سال سے افغانستان ميں لڑ رہا ہے، تاہم ايک درجن سے زائد دہشت گرد گروپ اب بھي يہاں سرگرم ہيں۔ واشنگٹن ميں پينٹاگون ميں صحافيوں کو بريفنگ ديتے ہوئے جنرل نکولسن کا کہنا تھا کہ افغانس تان ميں زيادہ تر داعشي پاکستان کي دہشت گرد تنظيم طالبان پر مشتمل ہيں۔ جنرل نکولسن کا مزيد کہنا تھا کہ صوبہ ننگرہار ميں داعش کے کئي دہشت گردوں کا تعلق پاکستان کي اورکزئي ايجنسي سے ہے، جنہوں نے رواں برس کے اوائل ميں داعش ميں شموليت اختيار کي، انھوں نے يہ بتايا کہ ان دہشت گردوں  ميں سے 70 فيصد طالبان  کے سابق اراکين بھي تھے جبکہ متعدد اورکزئي قبيلے سے تعلق رکھنے والے پختون ہيں۔