• صارفین کی تعداد :
  • 956
  • 8/1/2016
  • تاريخ :

کابل ميں ٹرک بم دھماکہ

کابل میں ٹرک بم دھماکہ


افغانستان کے دارالحکومت کابل ميں ٹرک بم دھماکہ ہوا ہے جس ميں غير ملکي فوجيوں کے گيسٹ ہاؤس اور لاجسٹک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنايا گيا ہے۔

مہر خبررساں ايجنسي نے روسيا اليوم کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل ميں ٹرک بم دھماکہ ہوا ہے جس ميں غير ملکي فوجيوں کے گيسٹ ہاؤس اور لاجسٹک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنايا گيا ہے۔ افغان حکام کے مطابق دھماکے کے بعد سيکورٹي فورسز اور دہشت گردوں کےدرميان فائرنگ کا تبادلہ بھي ہوا ہے تاہم فوري طور پر کسي جاني نقصان کي کوئي  اطلاع نہيں ملي ہے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان نےدھماکےکي ذمہ داري قبول کرلي ہے اور دعوي کيا ہے کہ حملہ اور غير ملکي فورسز کے کمپاؤنڈ ميں داخل ہو گئے ہيں اور حملے ميں درجنوں افرادہلاک ہوئے ہيں ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد مختلف علاقوں کي بجلي معطل ہو گئي ہے ۔