ڈھاکہ کے ريسٹورنٹ پر حملے ميں ہلاک ہونے والون کي تعداد 22 تک پہنچ گئي
بنگلہ ديش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ريسٹورنٹ پر خونخوار وہابي دہشت گردوں کے حملے ميں ہلاک ہونے والے افراد کي تعداد 22 تک پہنچ گئي ہے.مہر خبررساں ايجنسي نے غير ملکي ذرائع کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ بنگلہ ديشي دارالحکومت ڈھاکہ کے ريسٹورنٹ پر وہابي دہشت گردوں کے حملے ميں ہلاک ہونے والے افراد کي تعداد 22 تک پہنچ گئي ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکيورٹي فورسز کے آپريشن ميں 6حملہ آور مارے گئے جبکہ ايک کو گرفتار کر ليا گيا، افسوسناک واقعے پر بنگلہ ديش ميں دو روزہ سوگ کا اعلان کيا گيا ہے۔ حملے کي ذمہ داري وہابي دہشت گرداور خونخوار تنظيم داعش نے قبول کر لي ہے۔