• صارفین کی تعداد :
  • 1007
  • 6/24/2016
  • تاريخ :

برطانوي وزيراعظم کا مستعفي ہونے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان


برطانوي عوام کي جانب سے يورپي يونين سے الگ ہونے کے حق ميں ووٹ کے بعد برطانوي وزيراعظم ڈيوڈ کيمرون نے اپنے عہدے سے مستعفي ہونے کا اعلان کر ديا ہے۔
مہر خبررساں ايجنسي نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ برطانوي عوام کي جانب سے يورپي يونين سے الگ ہونے کے حق ميں ووٹ کے بعد برطانوي وزيراعظم ڈيوڈ کيمرون نے اپنے عہدے سے مستعفي ہونے کا اعلان کر ديا ہے۔ برطانيہ ميں ہونے والے يورپي يونين سے عليحدگي کے ريفرنڈم کے نتائج سامنے آنے کے بعد وزيراعظم ڈيوڈ کيمرون نے پريس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفہ دينے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ يورپي يونين سے عليحدگي کے عوام کے فيصلے کا احترام کرتے ہيں، ملک کو نئے وزيراعظم کي ضرورت ہے اور اکتوبر ميں برطانوي قوم کو اب نيا ليڈر منتخب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پير کے روز کابينہ کي ميٹنگ ہو گي جس ميں يورپي يونين سے عليحدگي کے عوامي فيصلے پر مشاورت ہو گي جس کے بعد يورپي يونين کے عہديداروں سے ملاقات ميں انہيں برطانوي عوام کے فيصلے سے آگاہ کيا جائے گا۔ واضح رہے کہ برطانوي وزيراعظم ڈيوڈ کيمرون برطانيہ کا يورپي يونين ميں رہنے کے حق ميں تھے تاہم عوام کي جانب سے يورپي يونين سے عليحدگي کے فيصلے کے بعد ان پر اپنے عہدے سے استعفي دينے کے لئے کافي دباو تھا۔